جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی : پاورپلانٹ کے انجینئر سے 10 لاکھ کی ڈکیتی، بینک کا عملہ ہی ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ لطیف میں جھمپیر پاور پلانٹ کے انجینئر سے گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات میں بینک کا عملہ ہی ملوث نکلا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں جھمپیرپاورپلانٹ کے انجینئر سے گھر کے باہر ڈکیتی کی واردارت کی ابتدائی تفتیش میں بینک عملہ کیش دینے اور باہر لوٹنے میں ملوث نکلا۔

انجینئر مجیب الرحمان نے بینک عملے کے خلاف مقدمے کا اندراج کرادیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جھمپیر پاور پلانٹ میں انجینئر ہوں اورذاتی کاروباربھی کرتاہوں، پی ٹی ایم ایف روڈپرنجی بینک میں اکاؤنٹ سے10لاکھ روپےنکالے۔

- Advertisement -

مدعی مقدمے نے بتایا کہ میں فیملی کے ہمراہ گاڑی میں اسی روڈ سے واپس جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچتے ہی 3 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان آگئے، ملزمان اسلحے کے زور پر مجھ سے پیسے چھین کر فرار ہوگئے۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ ون فائیو مددگار کو بلایا اور ڈکیتی کی اطلاع دی، پولیس نے بینک والوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی، سی سی ٹی وی کےمطابق ڈکیتی میں بینک کا عملہ ملوث نکلا۔

جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں