11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ایوارڈ یافتہ اداکارہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ سنتھیا نکسن غزہ میں جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمی اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سنتھیا نکسن نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کا مقصد دنیا بھر میں غزہ کے شہریوں کو غذائی قلت سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

- Advertisement -

سنتھیا نے کہا غزہ میں یقیناً بہت سے لوگ بمباری کی وجہ سے مر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی، اور وہ بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم بھی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تاکہ غزہ کی ہولناک صورت حال کو اجاگر کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا غزہ میں اسرائیل جو کر رہا ہے وہ حقیقت میں نسل کشی ہے، ہمارا مطالبہ فوری جنگ بندی کا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

اداکارہ نے مزید کہا جو کچھ ہو رہا ہے وہ نارمل نہیں ہے اور یہ کوئی معمول کی بات بھی نہیں ہے اور کسی بھی صورت میں اس کے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سنتھیا کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم نے گزشتہ دنوں دیکھا ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کو روکنے اور قیدیوں کی بہ حفاظت واپسی کے لیے جنگ بندی اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں