منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

جناح اسپتال لائے گئے بچے سے زیادتی کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح اسپتال میں بچےکی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں بچے سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ کے مطابق بچے کےجسم پر تشدد کے نشانات ہیں بچے پر تشدد کے کچھ نئے اور کچھ پرانے نشانات ہیں۔

سرجن کا کہنا ہے کہ جسم کے مختلف حصوں سے نمونےحاصل کر لیےگئے ہیں اور بچےکی وجہ موت محفوظ کر لی گئی ہے۔

جناح اسپتال میں کون بچے کی لاش کو چھوڑ کر بھاگا؟ خصوصی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

جناح اسپتال میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی، ویڈیو میں ہری ٹی شرٹ پہنے نوجوان کو فون پر باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک کار اور شلوار قمیض پہننے شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، کار کے بونٹ پر ڈینٹ کا بڑا سا نشان بھی نظر آ رہا ہے، ویڈیو میں ہری ٹی شرٹ میں ملبوس نوجوان اسٹریچر چلاتے نظرآتا ہے۔

جناح اسپتال ایمرجنسی کے باہر مبینہ ٹریفک حادثے میں ہلاک بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او صدر کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں