9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنا ذاتی میوزیم کھول لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنا ذاتی میوزیم کھول دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میوزیم سی آر 7 کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے کے ساتھ تصاویر لینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالررونالڈو کی جانب سے اپنے پورے کیریئر میں جیتنے والے انفرادی ایوارڈز کی نمائش کے علاوہ، میوزیم میں قومی ٹیم اور اس کے سابق کلبوں کے ساتھ جیتے ہوئے بڑے اعزازات کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔

- Advertisement -

میوزیم CR-7 کو یکم دسمبر سے عوام کے لیے کھولا جائے گا، جہاں رونالڈو کے چاہنے والے ان کی زندگی اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

رونالڈو نے ال اخود کے خلاف لیگ میچ میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد میوزیم کا دورہ کیا جس میں رونالڈو نے دو گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹار فٹبالر رونالڈو ان دو گولوں کے ساتھ ہی سعودی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

واضح رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ریاض سیزن فیسٹیول کے دوران رونالڈو کا میوزیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں