14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

حاملہ خواتین کے علاج کیلئے سیلابی پانی سے گزرنا پڑا، ڈاکٹر عالیہ حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

فرنٹ لائن کلائمنٹ ہیلتھ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے مجھے چارپائی پر بٹھا کر سیلابی پانی سے لے جایا گیا۔

یہ بات بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے موقع پر پیش آنے والے واقعات بیان کیے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا خیال اس لیے آیا کہ سب لوگ سیلاب متاثرین کو ریلیف تو دے رہے تھے لیکن انہیں صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی تھیں۔ مجھے میڈیکل کیمپس لگانے کا تجربہ بھی تھا تو اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر ہم نے یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے ملک کے مختلف شہروں اور دیہات میں میڈیکل کیمپس لگائے وہاں کے حالات اتنے خراب تھے کہ بیان کرنا بھی مشکل ہے لوگوں کے پاس رہنے کی جگہ نہیں تو کیا کریں گے۔

ڈاکٹر عالیہ حیدر نے ایک واقعہ بیان کیا کہ صحبت پور بلوچستان کے ایک علاقے میں کام کرریے تھے تو لوگوں نے بتایا کہ دور دراز گاؤں میں تقریباً 200افراد پھنسے ہوئے ہیں اور بیمار ہیں جن میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ہمیں کہا کہ آپ ایک چارپائی پر بیٹھ جائیں ہم چار لوگ آپ کو اٹھا کر سیلابی پانی کے اس طرف گاؤں میں لے جائیں گے جس کے بعد ہم وہاں گئے اور لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد اسی طرح واپس آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی ایکسپو میں ماحولیات پر جاری عالمی کانفرنس کوپ 28 میں بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ڈاکٹر عالیہ

ڈاکٹر عالیہ نے 2022 میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے، سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولتیں فراہم کیں، ڈاکٹر عالیہ کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ڈاکٹر عالیہ حیدر کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں نسل نو ہزارہ اسکول سے حاصل کی اور انہوں نے ایف ایس سی اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ سے کیا جس کے بعد وہ ایم بی بی ایس کرنے چین چلی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں