بچپن زندگی کا وہ سنہرا اور یادگار حصہ ہوتا ہے جو انسان کو بھلائے نہیں بھولتا، بچپن میں کی گئی شرارتوں کے قصے انسان کو تاعمر یاد رہتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک فنکار بھی اپنے بچپن کو نہیں بھولتے۔
کوئی نا کوئی اداکار اپنے بڑوں کے ساتھ گزارے خوبصورت دور کی یاد شیئر کرتا رہتا ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔
ایسی ہی ایک بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالی وڈ کی نامور اداکارہ ہیں, کیا آپ نے پہچانا کہ یہ تصویر کس کے بچپن کی ہے؟
زیر نظر تصویر بالی وڈ پر برسوں راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور کی ہے، انہوں نے یہ تصویر اپنے دادا راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں کرشمہ کپور کو اپنے ’دادا جی‘ کے ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’وہ جس نے راستہ دکھایا، آج ہم جو کچھ بھی ہیں، اس عظیم انسان کی کامیابیوں کی بدولت ہیں‘۔
View this post on Instagram
بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور اور ببیتا کی بیٹی ہیں، بالی وڈ کی مشہو فلم ’میرا نام جوکر‘ کی ہدایت کاری راج کپور نے کی تھی اس فلم میں راج کپور، رشی کپور، سیمی گریوال نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
View this post on Instagram
کرشمہ کپور دل تو پاگل ہے، جڑواں، بیوی نمبر 1 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، کرشمہ کپور 2012 کی فلم ’ڈینجرس عشق‘ میں بھی نظر آئیں۔