19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج کوئٹہ میں اے ٹی سی میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا، خدیجہ شاہ کو دو ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سعادت اللہ بازئی نے کیس کی سماعت کی جب کہ خدیجہ شاہ کی پیروی سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی، عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر سیکشن 169 کے تحت دائر کیس خارج کرنے کا حکم دے دیا، اور خدیجہ شاہ کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں کوئٹہ پولیس کی تحویل میں تھیں۔

شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

ادھر آج 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتار شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے، ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، دوران سماعت سابق وزیر خارجہ کمرہ عدالت میں آب دیدہ ہو گئے، کہا مجھے رات ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا، سونے نہیں دیا گیا، ذہنی اور جسمانی طور پر تنگ کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں جاری سائفر کیس کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 جنوری تک حکم امتناع جاری کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں