جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

معروف نوجوان وکیل اور سماجی رہنما ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمان مزاری نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر ایمان مزاری کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی ہمیشہ اور ہردم رہنے والی محبت سے شادی کرلی ہے‘۔

ایمان مزاری

واضح رہے کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں۔

ایمان کے شوہر حبیب ہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، ادارہ قانونی امدادی سیل جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔

حبیب ہادی قانون کی ڈگری کے ساتھ نیو کیسل لا اسکول سے گریجویٹ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں