جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 85 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 85 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 12 ارب 85 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 75 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ہوگئے، مرکزی بینک کو 852 ملین ڈالر کے گورنمنٹ انفلوز موصول ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی ذخائر 78 کروڑ 73 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 12 ارب 85 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 6کروڑ 50  لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 5 ارب 9 کروڑ 86 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کو جنوری کے پہلی ہفتے آئی ایم ایف سے 71 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے تقربیا ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں