جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

یورپ میں ویزا فری سفر کی خوشخبری سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوسوو کے باشندوں کو یورپ میں بغیر ویزا جانے کی اجازت دینے والی یورپی یونین کی ویزا سکیم طویل انتظار کے بعد پیر سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی اسکیم کوسوو کے شہریوں کو 180 دن کی مدت میں 90 دن تک بغیر ویزا شینگن زون کا سفر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ نئی اسکیم کا نفاذ اتوار کی رات سے کردیا گیا ہے۔

کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں ان اصلاحات کو مکمل شناخت کی جانب ایک اور قدم اور نئے عزائم کو فروغ دینے کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس نے 2008 میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے آزادی کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

کوسوو 18 لاکھ نفوس کی آبادی کے ساتھ مغربی بلقان کے چھ ممالک میں سے آخری ہے جس کی کوشش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شامل ہوجائے۔

یورپی یونین کی جانب سے کوسوو کے ساتھ ویزا نظام ختم کرنے سے قبل اس ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے صرف 14 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے تھے۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے لیے سرحد اور نقل مکانی کے انتظام کے پیش نظر کوسوو نے 2018 تک ویزا فری نظام کے لیے ضروری معیار کو پورا کیا، لیکن یہ منظوری فرانس اور ہالینڈ کی جانب سے روک دی گئی۔

یورپی یونین کے پانچ دیگر ممبران قبرص، یونان، رومانیہ، سلوواکیہ اور سپین ہجرت کی نئی سکیموں کے لیے فکر مند تھے اور ان پانچوں ممالک نے سربیا سے کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔

جاپان میں زلزلہ، امریکی صدر نے بڑی پیشکش کردی

کوسوو کی حکومت پرسٹینا میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران عوامی بیداری مہم چلا رہی ہے جس میں زور دیا جارہا ہے کہ یورپی یونین میں ملازمتوں کی تلاش کے لیے سفر کی آزادی کا غلط استعمال نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں