اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نوین وقار نے 7 سال تک کس بات کو چھپائے رکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ نوین وقار کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ کچھ لوگ اپنی نجی زندگی پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں، مگر میں ان سے مختلف ہوں۔ بعض لوگ اپنی طلاق پر بات کرکے مشہور ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے گھر میں اگر طلاق ہوجائے تو وہ بتاتے تک نہیں ہیں۔

نوین وقار کا کہنا تھا کہ اب تو ہر کوئی سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی وجوہات اور ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ بتا رہا ہے، مگر مجھے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا بالکل بھی پسند نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے جوڑوں کو جانتی ہوں جن کی طلاق کے بارے میں انہیں بہت دیر بعد معلوم ہوا کیونکہ انہوں نے اس حوالے سے کسی کو بھی کچھ نہیں بتایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے کام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بننا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے لوگ طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن انہیں ایسی توجہ نہیں چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں اپنے گھر کی باتیں گھر تک محدود رکھنے کی تلقین کی ہے، کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو اصل بات کے غلط مطلب نکالے جائیں گے۔

نوین وقار نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں سوشل میڈیا پر نہیں کیں اور نہ ہی کبھی مستقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

نوین وقار نے کہا کہ طلاق کو 7 سال گزر گئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات نہیں کی، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں