11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

اے این ایف نے 2023 میں 600 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے این ایف نے سال 2023 میں 600میٹرک ٹن سے زائد ممنوعہ اشیاء اور منشیات برآمد کیے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2023 میں ملک سے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز  ضبط کیے گئے۔

گزشتہ سال اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحرک رہی، گزشتہ سال 2023 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1929 آپریشنز کیے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آپریشنز میں 618 میٹرک ٹن منشیات، اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیےگئے، کریک ڈاؤن میں 1860 اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں 64 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

2023 میں اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسداد منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بنایا، ایئرپورٹ پر کارروائیوں میں 790.422 کلوگرام منشیات ضبط اور  405 اسمگلرز گرفتار کیے۔

اےاین ایف نے نہ صرف اندرون ملک، بیرون ملک بھی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں، کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بنایا جبکہ بندرگاہ پر مختلف کاروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں