بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے متوج میں سادھو کو زندہ جلانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سادھو کی شناخت 20 سالہ شیو داس کے نامو سے ہوئی جسے منگل کی رات کچھ ملزمان نے زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لیکن تب تک ملزمان وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے شیو داس کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔
متعلقہ: خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا
پولیس نے شیو داس کا بیان ریکارڈ کیا جس میں اس نے بتایا کہ اسے نمبردار کے بیٹے انیل، آلوک، رامیشور، رگھوناتھ اور بھولا داس نے قتل کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ سادھوؤں کے درمیان مئنت کی تقرری پر تنازع ہوا تھا جس کیلیے شیو داس کو منتخب کیا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔