جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک دھندکی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پورسے درخانہ دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹر وے ایم 5 رحیم یارخان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند ہے۔

- Advertisement -

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سندھ میں ٹورازم پولیس یونٹس قائم کرنے کا اعلان

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں