13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات اور بحرین کا سفر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ’فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے روکنے‘ کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے محمود عباس سے کہا کہ واشنگٹن فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ’ٹھوس اقدامات‘ کی حمایت کرتا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیل میں برسر اقتدار وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سخت گیر دائیں بازو کی جماعت فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں نہیں ہے۔

سخت حفاظتی اقدامات کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن فلسطینی صدر محمود عباس کے رملہ میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچے، اس موقع پر وہاں موجود مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

غزہ میں شہید صحافی کی بہن کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

مظاہرین فلسطینی سکیورٹی اہلکاروں کو دھکیلتے رہے اور امریکی وزیر خارجہ اور فلسطین کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ احتجاج کرنے والوں نے ’فری فلسطین‘، ’بلنکن آؤٹ‘ اور ’نسل کشی بند کرو‘ نعرے لگائے اور پلے کارڈز لہرائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں