21.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’مستقل حل کے بغیر عرب ریاستیں غزہ کی تعمیرِنو نہیں چاہتیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عرب ریاستیں طویل مدتی حل کے بغیر غزہ کی تعمیرِنو کی خواہشمند نہیں۔

بلنکن نے سی این بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ "آپ کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی ریاستی حیثیت کے لیے جدوجہد کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک یہ کہہ رہے ہیں کہ دیکھو، ہم اس معاملے میں شامل نہیں ہوں گے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ غزہ کو ایک سال کے لیے یا 5 سال کے لے تعمیر کریں اور پھر وہی سب، یعنی بعد میں دوبارہ تعمیرِ نو ۔۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کی صورت میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سعودی عرب فلسطینی تنازع کے حل کے بعد اسرائیل کو وسیع معاہدے کے حصے کے طور پر تسلیم کر سکتا ہے؟ تو سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جواب دیا "یقینی طور پر۔”

ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تو اسے دو ریاستی حل کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو آپشن ہیں: موت کے چکر کو جاری رکھیں یا 7 اکتوبر کو تبدیلی کے طور پر استعمال کریں۔

نیتن یاہو نے اس بات پر فخر کا اظہا کیا کہ انہیں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر ہے اور انہوں نے اوسلو معاہدے کو ایک عبرتناک غلطی قرار دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں