بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سعودی عرب: عید کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی کابینہ کی جانب سے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحی کی تعطیلات میں ترمیم کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحی کی زیادہ سے زیادہ چھٹی پانچ دن کی ہو گی۔

سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ نے ہدایات جاری کیں کہ جو سرکاری ادارے تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔

سعودی کابینہ کے مطابق عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوگی۔ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق پندرہ قراردادیں جاری کی ہیں۔

سعودی کابینہ نے حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کا کامیاب انعقاد پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا۔

کابینہ نے انڈیا کے ساتھ صنعت و معدنیات کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر صنعت و معدنیات جبکہ ترکیہ کیساتھ سینٹرل بینک امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعوددی سینٹرل بینک کے گورنر کو تفویض کیا گیا۔

سعودی عدالت سے 20سالہ لڑکی کو بڑا ریلیف مل گیا

سعودی کابینہ نے کہا کہ تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں سمیت پوری دنیا کو امن و امان پر پڑنے والے برے اثرات سے بچایا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں