بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

امریکا کی پاکستان میں ایران کے حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، ایران اپنے ملک میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا دعویدار ہے۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کی وجہ سے ہی امریکی فوج عراق میں موجود ہے، ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان میں ایرانی فضائی حملے پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ایران سے سفیر واپس بلالیا تھا اور ایرانی سفیر کو بھی اسلام آباد میں کام سے روک دیا جبکہ تہران گئے ایرانی سفیرکوکہہ دیاکہ فی الحال پاکستان نہ آئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی سرزمین پرایرانی حملےغیرقانونی ہیں،جن کا کوئی جواز نہیں۔

پاکستان نےایرانی حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ جواب دینےکاحق محفوظ رکھتے ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پرعائدہوگی۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح دورے معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔

پنجگور میں ایرانی حملے میں دو بچے جاں بحق اورتین بچیاں زخمی ہوئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں