جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

اننیا کے والد ین نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کام کرنے سے پہلے ان سے کیا مطالبہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کام کرنے سے پپلے اننیا پانڈے کے والدین نے ان سے بڑا مطالبہ کیا تھا، اس حوالے سے خود اداکارہ نے انکشاف کیا ہے۔

کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور اننیا پانڈے نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ فلم کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ اب چنکی پانڈے کی صاحبزادی انایا نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم سے قبل والدین چاہتے تھے کہ میں اپنی کالج کی پڑھائی ختم کروں۔

’ڈریم گرل ٹو‘ کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین نے مجھے کہا کہ کالج جانے سے پہلے مجھے پروڈیوسر کرن جوہر سے ملنے کا موقع ملا۔ میں نے اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے آڈیشن دیا، جس میں مجھے اچھا کردار ملا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے والدین نے کہا کہ سنو، ہمارا خیال ہے کہ تمہیں کالج جانا چاہیے۔ اگر تم کامیاب نہ ہوسکی تو بعد میں ہمیں الزام نہ دینا۔ یہ مت کہنا کہ ہم نے تمہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تم کالج جاؤ۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ لیکن یہ صرف میرا فیصلہ تھا کہ مجھے اس وقت فلم میں کام کرنا ہے۔ میں ہمیشہ ایک اداکار بننا چاہتی تھی،

اننیا کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے فیصلے کو والدین نے سنجیدگی سے نہیں لیا جب میں نے کہا کہ میں ایک اداکار بننا چاہتی ہوں۔ وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں کالج جاؤں اور تعلیم مکمل کروں کیوں وہ اسے آگے زندگی کے لیے ضروی سمجھتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں