نئی دہلی : بابری مسجد کی جگہ رام مندربننے پر بھارتی مسلمان دل گرفتہ ہیں ، رام مندر کے پڑوس میں رہنے والے شبیر قریشی نے دل کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ میرے گھرسے مسجد میں چراغ جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر بننے پر بھارتی مسلمانوں کے دل لہو لہو ہیں لیکن ہندوانتہاپسندی کے آگے وہ خاموش ہیں۔
ایودھیا میں رام مندر کے پڑوس میں رہنے والے ایک مسلمان نے اپنا دکھ بیان کردیا، محمد شبیر قریشی کی دکان کی دیوار رام مندرسےملی ہوئی ہے۔
شبیرقریشی نے کہا کہ میرےگھرسے مسجدمیں چراغ جاتاتھا، بلوائیوں نےمیراگھربھی لوٹا، سپریم کورٹ کے فیصلےمیں لکھا ہے کوئی مندرنہیں توڑا گیا۔
خیال رہے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر تو تعمیرہوگیا مگرمسجد کےلیے مختص جگہ پرتعمیر شروع تک نہ ہوسکی۔
سال 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پرمسجدکےلیے پانچ ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی، گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے چارسال ہو گئے کچھ نہیں ہوا، مسجد بنانے کی ذمہ داری سرکاری ادارے اور سُنی وقف بورڈ کو دی گئی تھی۔