21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش اگلے ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش اگلے ماہ ٹیسٹ میچز، ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش مارچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگرام کو ان میچز کے وینیو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں سیریز کا کوئی میچ نہیں رکھا گیا۔ آسٹریلیا کی خواتین کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اس اسٹیڈیم میں میچز رکھے جائیں گے جو کہ مارچ کے آخر میں ہوگا۔

- Advertisement -

دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جبکہ اس کے بعد ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے۔

سلہٹ بالترتیب 4،6 اور 9 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ون ڈے 13،15 اور 18 مارچ کو چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے اختتام پر پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 مارچ کو شروع ہوگا، جس کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکا واحد ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔ بعدازاں دونوں ٹیمیں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں