اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

سشمیتا سین کا فلم ’میں ہوں نا‘ سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے فلم ’میں ہوں نا‘ سے متعلق انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’میں ہوں نا‘ میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

حالیہ انٹرویو میں سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ فلم پر دستخط کرنے تک معلوم نہیں تھا کہ شاہ رخ خان بھی اس میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

فلم ’صرف تم‘ کے گانے ’دلبر دلبر‘ سے متعلق اداکارہ نے بتایا فرح خان نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میری فلم میں ہیروئن بنو گی تو میں نے ہاں کی تھی۔

ان کے مطابق جب بہت سالوں بعد فرح خان نے مجھ سے رجوع کیا تو میں نے صرف اتنا پوچھا کہ بتائیں دستخط کہاں کرنے ہیں؟

سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے فرح خان سے بالکل بھی نہیں پوچھا تھا کہ اس میں ہیرو کون ہوگا اور فلم کی کہانی کیا ہوگی، جب سیٹ پر شاہ رخ خان کو دیکھا تو میں نے فرح خان سے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟

اداکارہ کے مطابق فرح خان نے بتایا کہ شاہ رخ خان بھی آپ کو دیکھا کر حیران ہیں، وہ فلم میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔ سشمیتا سین نے کہا کہ میں یہ سن کر حیران رہ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں