14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

ن لیگی سینیٹر کا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے کر رہا کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے کر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، لیڈر شپ دکھانےاوراسٹیٹس مین شپ دکھانےکاوقت آگیاہے، نواز شریف دل بڑا کرکے ہاتھ بڑھائیں۔

- Advertisement -

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوبانی پی ٹی آئی کےپاس ضرورجاناچاہیے، مشاہد حسین اگرفوری فیصلہ نہ کیاتو موقع ضائع ہوجائے گا۔

ن لیگی سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کیلئےعام معافی کااعلان کیاجائے اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کیلئےعام معافی کااعلان کیاجائے اور انھیں رہا کیا جائے ساتھ ہی حسین بلوچ اورخیبرپختونخوا کے مسنگ پرسنزبازیاب کیے جائیں۔

سینیٹر مشاہد حسین نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وزارتِ عظمیٰ پیپلزپارٹی کودے دیں اور خود سربراہِ مملکت بن جائیں ساتھ میں پاکستان تحریکِ انصاف کو سسٹم میں شامل کریں، ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں اور نادر موقع ضائع نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر قومی حکومت بنانی چاہیے ، سیاسی جماعتیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے کی طرف جائیں، 8فروری کو عوام نے ثابت کیا کہ ان کا نظام پر اعتماد ہے، اس وقت 3بڑی سیاسی جماعتیں ہیں وہ ملکر فیصلہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں