شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کی اپیل کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار آغا علی نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اسپتال میں موجود ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔
آغا علی نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے تیز بخار کے باوجود بھی شو مکمل کیا اور اس کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔
اداکار نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
پوسٹ کے آخر میں آغا علی نے لکھا کہ ’چاہے کچھ بھی ہو میں ہمیشہ بہتر کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔‘
واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں کی گردش کررہی تھیں تاہم انہوں نے اس کی تردید کردی تھی۔
کام کے محاذ پر آغا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کے مرکزی کرداروں میں کومل میر اور عفان وحید شامل تھے۔