14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

’آصف زرداری کے صدر بننے سے پارلیمنٹ آئینی مدت پوری کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدر بننے سے پارلیمنٹ اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے آصف زرداری اور پی پی ہی نکال سکتی ہے۔ آصف زرداری کے صدر بننے سے پارلیمنٹ 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کے صدر بننے سے 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری کی شقوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا جب کہ نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نئے قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ مزید بڑھایا جائے گا اور صوبائی خود مختاری کے تحت صوبوں کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے گا جب کہ غیر جمہوری سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں