20.4 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات: سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی میں بیان ریکارڈکرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی میں بیان ریکارڈکرا دیا، تحقیقاتی کمیٹی نے کمشنر کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روزنوٹس بھیجاتھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 13،صوبائی نشستوں پر 26آراوزکے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ ڈی آر اوز اورریٹرننگ افسران کےتحریری بیانات کو تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنادیاگیا ہے۔

اسلام آباد:تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ الیکشن کے سامنے پیش کرے گی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن رپورٹ کاجائزہ کرسابق کمشنرراولپنڈی کیخلاف کارروائی سےمتعلق فیصلہ کرے گا۔

گذشتہ روز ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس ہوا تھا ، جس میں کمیٹی نے کمشنرراولپنڈی کےالزامات کی تحقیقات پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کوالیکشن کمیشن کی جانب سے3دن کاوقت دیاگیاتھا تاہم تحقیقاتی کمیٹی3دن کےاندررپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش نہ کرسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں