جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹیکسٹائل اورکپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے چوتھے ماہ اکتوبر 2014ء میں پاکستان سے ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.108 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.180 بلین ڈالر تک آگئی تھیں ، وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال برآمدات کے مجموعی حجم میں 2.75 فیصد سے 25.132 بلین ڈالر اضافہ ہوا جو کہ 2012ء میں 24.460بلین ڈالررہی تھیں۔

ٹیکسٹائل مصنوعات کے حساب سے کم معیار کی مصنوعات جیسے کہ کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 22.31 فیصد ‘ کاٹن یارن کی برآمدات میں 1.81 فیصد اور کاٹن کارڈیڈ کی برآمد میں 98.22 فیصد کمی آئی تاہم خام کاٹن کی برآمد میں اکتوبر میں 58.08 فیصد اضافہ ہوا ۔

- Advertisement -

بنے بنائے خیموں کی برآمد میں 153 فیصد اور سلک کی برآمد میں اس ماہ میں 520 فیصد اضافہ رہا، نٹ ویئر کی برآمد میں 1052ء فیصد ‘ بیڈویئرز کی برآمد میں 7.06 فیصد ‘ تولیوں کی برآمد میں 4.22 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ۔

جولائی تا اکتوبر کی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں 6.96 فیصد سے 7.962 بلین ڈالر کمی آئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں