11.5 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

جان لیوا الرجی کے علاج کی دوا منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں خشک میوہ جات سے ہونے والی جان لیوا الرجی کے علاج کیلئے ایک دوا منظر عام پر آئی ہے جو الرجی سے موت کے خطرے کو کسی حد تک کم کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے دوران ’شولائیر‘ نامی دوا کو مونگ پھلی اور کاجو جیسے خشک میوہ جات سے الرجی والے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

جس کے بعد محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس دوا کے استعمال سے مریضوں کی موت کے خدشات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

- Advertisement -

Xolair

محققین کا کہنا ہے کہ’شولائیر‘ نامی دوا الرجی کے مریضوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرسکتی ہے لیکن ابھی اس بات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ یہ دوا مکمل طور پر جان لیوا انفیلیکسس کا شکار نہیں ہونے دے گی۔

محققین کے مطابق ’شولائیر‘ نامی دوا ان مریضوں کیلئے ہے جو کبھی کسی غلط فہمی یا بھول کر خشک میوے کا استعمال کرلیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’شولائیر‘ گزشتہ 20 سال سے دمہ کے مریضوں کو بطور انجکشن دی جارہی ہے لیکن ابھی تک ایسے ہزاروں برطانوی شہریوں کے لیے تجویز نہیں کی گئی ہے جو کھانے سے ہونے والی الرجی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری ندیم عدنان لپیروس کی 15 سالی بیٹی نتاشا نے طیارے میں دوران سفر ایک سینڈوچ کھالیا تھا جس کے پیکٹ پر درج اس کے اجزاء میں موجود میوے کا ذکر نہیں تھا، نتاشا کو گری دار میوے سے الرجی تھی، سینڈوچ کھانے بعد نتاشا کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ الرجی کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلی گئی۔

allergies

نتاشا کے والد ندیم عدنان لپیروس کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو خشک میوے سے الرجی تھی اگر اسے بروقت الرجی کی یہ دوا مل جاتی تو میری 15 سالہ بیٹی کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اس دوا پر مزید تیزی سے کام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کا فائدہ پہنچے، انہوں نے افسردہ لہجے میں کہا کہ اولاد کی زندگی بہت انمول ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں