تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نگراں رابطہ کمیٹی کا اجلاس انچارج قمر منصور کی صدارت میں جاری

کراچی: ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے وہ ارکان جن سے ذمہ داریاں واپس لی گئی ہیں وہ تنظیم میں کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے،جبکہ نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں تین معاونین کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے ذمے داران کی بحالی کا جلد امکان ہے، ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمان میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے اورتنظیم میں کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے،ادھر نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں تین معاونین اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو شامل کر لیا گیا ہے،جبکہ نگراں رابطہ کمیٹی پاکستان میں غازی صلاح الدین کو معاون کے طور پر شامل کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق معطل اراکین کے معافی نامے بذریعہ فیکس لندن سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں ۔تاہم معافی نامے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد معطل اراکین رابطہ کمیٹی کو بحال اور خدمات واپس دئیے جانے کا امکان بھی ہے ،اس حوالے سے اعلی قیادت چند روز میں اہم فیصلے کر سکتی ہے،دوسری جانب نائن زیرو پر سیکٹر انچارجز کا ہنگامی اجلاس نگراں رابطہ کمیٹی انچارج قمر منصور کی صدارت میں جاری ہے۔اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔جبکہ اجلاس سے الطاف حسین کا خطاب بھی متوقع ہے ۔

Comments

- Advertisement -