جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

خبردار !! درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈریپ نے درد اور بخار کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بارپون سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

ڈریپ اعلامیہ کے مطابق بارپون سسپنشن 100ایم جی جیسم فارما رسالپور کا تیارکردہ ہے، سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کے بیچ 202کوغیر معیاری قرار دیا گیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن کا استعمال ری ایکشن کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

drap

ڈریپ کے مطابق غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے, غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے، فارمیسیز بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں