13 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

آصف کی موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کی افسوس ناک موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔

سی پی او محمد علی ضیا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مقدمات درج اور 49 پتنگ باز گرفتار کر لیے گئے ہیں، ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

سی پی او کے مطابق آصف کی موت کے افسوس ناک واقعے پر 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم ملزم کو تلاش کر رہی ہے، پتنگ سازوں اور اڑانے والوں کے خلاف 2345 مقدمات درج کیے جا چکے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ 9 بڑے مینوفیکچررز اور 805 دکانداروں سمیت 2508 ملزمان گرفتار کیے، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد پتنگیں اور 5874 ڈور چرخیاں ضبط کی گئیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔

فیصل آباد میں قاتل ڈور کا خونی کھیل جاری، پتنگ بازی نے رواں ماہ 4 جانیں لے لیں

سی پی او کے مطابق سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی ترغیب دینے والے 25 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں، جب کہ دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لیے 22 ہزار موٹر سائیکلوں پر حفاظتی شیڈز لگائے گئے۔

دوسری طرف گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچے کے جھلسنے کا واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ثمر عباس گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا، گیند لینے چھت پر گیا تھا، چھت کے اوپر سے گزرنے والی تار سے ٹکرا کر بُری طرح جھلس گیا۔ بچے کے چچا نے کہا کہ بچہ پتنگ بازی نہیں کر رہا تھا حادثاتی طور پر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں