ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی والے ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا آج پارہ35ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی دن بھرموسم گرم اورمرطوب رہے گا ، کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہرمیں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ہوا میں نمی کا تناسب88 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سےہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

حیدرآباد، مٹھی، نوابشاہ میں پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں