جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بلوچستان کابینہ کب تشکیل دی جائے گی؟ پی پی ذرائع نے صورت حال واضح کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی پی قیادت کو بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

بلوچستان میں بیش تر حکومتی اراکین کابینہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، اور عدم شمولیت پر اتحادی اراکین کی ناراضگی کا خدشہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے مطالبے سے وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ کی تشکیل کے معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

2 ہزار عادی غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کے لیے کارروائی شروع

ن لیگ بلوچستان میں طے شدہ معاہدہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے، اور کابینہ میں زیادہ نمائندگی کی خواہش مند ہے، اس وقت ن لیگ بلوچستان میں 8 وزارتوں، اور 2 معاونین کا مطالبہ کر رہی ہے، جب کہ ان کے ساتھ بلوچستان کابینہ میں 6 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو طے شدہ سے زیادہ وزارتیں نہیں دی جا سکتیں، اور ان کو معاہدے کی پاس داری کرنی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں