12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کیا سابق آسٹریلوی بولر قومی ٹیم کے کوچ بن رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیپسی نے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے استتعفیٰ دے دیا جس پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ قومی ٹیم کے کوچ بن سکتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ جون تک تھا اور وہ ویسٹن آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔

- Advertisement -

 جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔

اس موقع  پر  بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی  ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔

تاہم ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں