اشتہار

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے روابط ختم کر دیں۔

اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاق نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ تاحال خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط لکھنے کے بارے میں کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

- Advertisement -

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معزز ججز کی توہین میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے، 2 سال میں پی ٹی آئی اور ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں۔

اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ججز کو مکمل انصاف فراہم کریں، جن کی سربراہی میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں اور فائدہ پہنچا ان ہی کو کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے، اس سے عدلیہ کی عزت داؤ پر لگی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلیے ابھی باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تحریک بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، وکلا، سول سوسائٹی، میڈیا برادری، طلبہ اور کسان تحریک میں شرکت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں