15.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان کر کے صارفین کو خوش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کیلیے نئی پیشرفت کا اعلان کیا جس میں انہیں اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

ایلون مسک نے ایکس خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کیں جس میں بلیو ٹِکس کیلیے 8 ڈالر چارج کرنا، غلط معلومات اور جعلی خبروں کو ختم کرنا شامل ہے۔

- Advertisement -

تاہم تازہ ترین پیشرفت کے مطابق اب کچھ ایکس اکاؤنٹس پریمیم فیچرز تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس متعلق ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹس سے ٹوئٹ کیا کہ 2500 سے زیادہ تصدیق شدہ سبسکرائبر فالوورز والے سبھی اکاؤنٹس کو پریمیم فیچرز مفت ملیں گے جبکہ 5000 سے زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹس کو پریمیم پلس مفت ملے گا۔

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں