اشتہار

’بائیڈن کے ہوتے ہوئے روس امریکا تعلقات میں بہتری ناممکن‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ بائیڈن کی قیادت میں روس امریکا تعلقات میں بہتری ‘ناممکن’ ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق چینل ون کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کے دور میں روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی توقع رکھنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ روس امریکا تعلقات میں بہتری مستقبل قریب میں ناممکن نظر آتی ہے موجودہ انتظامیہ کی توجہ اس بات پر ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں کیسے رہنا ہے۔

- Advertisement -

سفیر نے کہا کہ بائیڈن اپنی روسی پالیسی پر نظرثانی نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے بعد سینیٹر یا کانگریس مین روسی سفارت خانے کا تعزیتی دورہ کریں گے لیکن "ایسا کچھ نہیں ہوا”۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ نے ایک معمولی اہلکار کو بھیجا جو خارجہ پالیسی کا فیصلہ ساز نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں