جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کی مشہور کاروباری شخصیت برنارڈ ارنالٹ نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، برنارڈ ارنالٹ 2024 میں 2 سو 26 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس 198 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 170 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

- Advertisement -

فوربز کے مطابق کثیر ملکی کاروباری کمپنی برک شر ہاتھاوے کے سربراہ وارین بفیٹ 138 ارب ڈالرز کے چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 131 ارب ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل کے شریک بانی لیری پیج 126 ارب کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں، مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو افسر 124 ارب ڈالرز کے ساتھ نویں جبکہ گوگل کے شریک بانی سرگی برِن 121.1 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں، ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں جو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں