ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی، سالانہ ساڑھےسات کروڑکی گیس چوری کی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس ٹیم نے سبزی منڈی کے قریب گل حسن ٹاؤن میں کارروائی کرکے کروڑوں کی گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑلیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس نے بتایا کہ سروس لائن سےبراہ راست گیس چوری کرکےڈھائی ہزارگھروں کودی جارہی تھی تاہم چھاپہ مار ٹیم نے تمام ڈھائی ہزار غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس چور سالانہ چوبیس لاکھ کیوبک میٹر گیس چوری کررہےتھے، چوری شدہ گیس کی مالیت ساڑھے سات کروڑ روپے بنتی ہے۔

کمپنی ترجمان نے کہا کہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، گیس چوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں