ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دھرنا دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، شیر افضل مروت نے کہا 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں سےسمجھ آیا 2،3 لوگ واپس پارٹی میں آسکتے ہیں، جن لوگوں نے پارٹی چھوڑتے وقت الزامات لگائے ان کوواپس نہیں آنا چاہیے۔

شیرافضل مروت نے بتایا کہ عثمان ڈارکی فیملی نے تکلیف برداشت کیں،وہ پارٹی میں واپس آسکتےہیں، عثمان ڈار اور ان کی فیملی کےلیے بانی پی ٹی آئی کے دل میں جگہ ہے، ملیکہ بخاری کی بھی پارٹی میں واپسی کا ذکر ہوا تھا،علی نوازاعوان بھی ان فراد میں شامل ہیں جو پارٹی میں واپس آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

فوادچوہدری کی واپسی کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کے بعد بھی فوادچوہدری کی واپسی کا ذکر ہوا جس پر کارکنوں نے ری ایکشن کیا، فواد چوہدری واپسی کی کوششیں کررہے ہیں لیکن کارکن کچھ لوگوں کا نام سننا پسند نہیں کرتے، ہم دیکھ رہےہیں فواد چوہدری پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی مقدمات کا سامنا کررہےہیں، فوادچوہدری کی واپسی سےمتعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

اسدعمر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر کی واپسی کےلیے میں ذاتی طورپرکوشش کی بانی پی ٹی آئی راضی نہیں ہوئے، اسدعمر کو سائفر کیس سےنکالنے کی لالچ دی گئی اور اس کےبعد وہی ہوا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد میں دھرنے دیں تو رہائی میں آسانی ہوگی، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلد دھرنا دےگی، بانی اور پی ٹی آئی ایک پیج پرہیں کہ 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کے ریکوری کے لیے ہوگا، احتجاج پر حکومتی ردعمل دیکھا جائےگا،تشدد ہوا تو اسلام آبادکیجانب مارچ ہوگا، احتجاج کےنوعیت کا دارومدار عوام اور حکومت کے ردعمل پر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں