جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

مہوش حیات نے کس بالی ووڈ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بتایا ہے کہ وہ کس بالی ووڈ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شو میں سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ اگر بھارت میں فلم میں کام کرنے کا موقع ملے تو شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان میں سے کس کا انتخاب کریں گی؟

- Advertisement -

مہوش حیات نے کہا کہ تینوں ہی غیرمعمولی اداکارانہ صلاحیتوں مالک ہیں۔

اداکارہ نے پہلے سلمان خان اور عامر خان کا نام لیا اور پھر کہنے لگیں کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اس سے قبل ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہوں لیکن جب بھی شادی کروں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار لوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراَ شادی کرلوں گی کیونکہ میں ان پر فِدا ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ  پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں