بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

معین اختر نے آخری بار فون پر کیا کہا؟ بشریٰ انصاری ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مزاح کے بے تاج بادشاہ اور جنوبی ایشیا کے عظیم فنکار معین اختر کی 13 ویں برسی کے موقع پر اداکارہ بشریٰ انصاری انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دوست اور ساتھیوں کے بچھڑنے کا غم بھی اپنوں کے غم سے کم نہیں ہوتا جن کو یاد کرنے پر دل اداس ہوجاتا ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آج معین اختر کی برسی کے موقع پر اس کی یاد بے ساختہ آئی اور ان کے ساتھ شوٹنگ میں گزرا ہوا وقت، شرارتیں ڈانٹ ڈپٹ سب باتیں ذہن میں گردش کرنے لگی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور معین نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر کام کرنے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی عرصے ساتھ کام کیا ہم پپٹ شو کیا کرتے تھے۔

ان کے انتقال سے ایک ماہ قبل کا ذکر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میں نے 23 مارچ کے ایک پروگرام میں معین کو دیکھا تو وہ بہت زیادہ کمزور دکھائی دے رہا تھا جس پر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے فون کرکے اس کی خیریت دریافت کی تو اس نے مجھے ٹال دیا اور کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگلے ماہ اپریل میں ہی انتقال کی خبر آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ معین اختر کو دل کے عارضے کے علاوہ بھی دیگر بیماریاں تھیں جس کا اس نے کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا بلکہ آخری وقت تک وہ اپنے کام میں مگن رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں