پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی میں میری اداکاری دیکھ کر منگیتر نے کہا کہ۔۔۔ ادیتی راؤ کا دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکار  سدھارتھ بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی میں اپنی منگیتر اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی اداکاری دیکھ کر رو پڑے تھے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی سیریز ہیرامنڈی میں انکی پرفارمنس پر ان کے منگیتر اداکار سدھارتھ نے ان کی تعریف کی اور بیبو جان کے کردار سے بہت متاثر ہوئے۔

37 سالہ اداکارہ ادیتی راؤ نے دلچسپ انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی میں میری اداکاری دیکھ کر سدھارتھ کے آنسو بہ گئے تھے، اسے ہیرا منڈی بہت پسند آئی، اس ویب سیریز نے سدھارتھ کو اتنا متاثر کیا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں تھے، وہ صرف رو رہا تھا اور اس کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

ادیتی راؤ حیدری ’ہیرا منڈی‘ میں کس چیز کو تبدیل کرنا چاہیں گی؟

اداکارہ ادیتی راؤ نے مزید بتایا کہ سدھارتھ نے سیریز دیکھنے کے بعد سنجے لیلا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، انہوں نے مجھے کہا کہ وہ جلد از جلد سنجے لیلا بھنسالی صاحب سے ملنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ سدھارتھ نے میرے کردار ’بیبو جان اور فلم ’ رنگ سے بسنتی‘ میں کرن سنگھانیہ کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ اب خاندان میں دو آزادی پسند کردار ہوں گے، ایک کرن سنگھانیہ اور دوسری ببو جان۔

واضح رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے دھوم مچا رکھی ہے، ادیتی راؤ حیدری نے فلم میں ’بیبو جان‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

آٹھ اقساط پر مشتمل ویب سیریز جس میں ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سوناکشی سنہا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس کے ساتھ فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن اور طحہ شاہ بھی فلم میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں