اسلام آباد : پاکستان میں اسپین کے سفیر جاویئر کاربا جوسا نے کہا ہے کہ اسپین توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔
اسلام آباد کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کاروبار کے لئے بہت پرکشش ہے۔
ان کا مؤقف تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی ہے ۔
وہ بھی اسپین کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ توانائی سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔