اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے حصول کیلئے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے کی شرط عائد کر دی۔
حکومت نےآئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے جنوری میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں پانچ اعشاریہ چار فی صد جبکہ صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی قیمت میں تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔
فنڈ نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ بجلی پرسبسڈی کم کرکے جی ڈی پی کے صفر اعشاریہ سات فیصد تک کرنے کا کہاہے ۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شر ح آٹھ فیصد سے کم اور معاشی شرح نمو پانچ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب ڈالر زائد سے رہنے کی توقع ہے۔ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے گیارہ فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے