گوجرانوالہ: قبرستان سے نومولود بچہ لاوارث حالت میں برآمد ،ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صابری چوک قبرستان کے قریب کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں کو ایک شاپنگ بیگ ملا جس میں حرکت ہو رہی تھی جب انہوں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایک نومولود بچہ موجود تھا جس پر انہوں نے علاقہ پولیس اور ریسکیواہلکاروں کو اطلاع کر دی۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر نو مولود بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے بچے کو تشویشناک حالت کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل کر دیا ہے۔
- Advertisement -
دوسری طرف دھلے پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔