جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تین ماہ میں پیٹرول بیس روپے سے زائد اور ڈیزل پندرہ روپے فی لیٹر سستا ہونےکےباوجود روٹی سےلیکر دودھ سمیت روزمرہ استعمال کی کسی شے کی قیمت میں کمی نہ آسکی۔

وفاقی ادارہ شماریات چاہےاعدادوشمار کی کتنی ہی جادو گری کرے اور عوام کومہنگائی کم ہونےکی نویدسناتا رہےلیکن زمینی حقیقت یہ ہےکہ عام بازاروں اوردکانوں پر عوام کیلئےکسی شےکی قیمت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اگست سےاب تک پیٹرول کی قیمت اکیس روپےفی لیٹرکےقریب کم ہوکر 85 روپےفی لیٹرتک نیچےآچکی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 15روپےکےقریب کم ہوکر 94روپے پر آگئی ہے۔

اس کے باجود پہلےکی طرح آٹا آج بھی 44 روپےفی کلو سے50روپےفی کلو فروخت کیاجارہا ہے۔چینی کی قیمت بدستور 55روپےفی کلو پرموجود ہے۔

دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی شے 80 روپےفی لیٹرکی ہوشربا قیمت پرعوام کو فروخت کیاجارہا ہے۔کھانا پکانےکا بی کوالٹی کا تیل توضرور سستا ہوا ہے تاہم برانڈڈکمپنیوں کو تیل اورگھی کی قیمتیں کم کرنےکی ابھی تک توفیق نہیں ہوئی ہے۔

اسی طرح صابن ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور ٹوتھ پیسٹ کی بھی سابقہ قیمتیں برقرار ہیں۔غرض ماضی میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکو بنیاد بناکر قیمتوں بڑھانےوالے اس بار تیل مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کےثمرات عوام تک منتقل کرنےکےبجائے سارا منافع اپنی جیبوں میں بھر رہے ہیں جبکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مہنگائی میں کمی کےزبانی دعوؤں تک محدود ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں