کراچی :اسٹیل ملز کی بحالی اور ترقی کیلئے حکومت نے منظور شدہ مالیاتی پیکیج اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے میں سے اب تک پندرہ ارب پچاس کروڑ روپے دیئے ہیں۔
پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے پیداواری کارخانوں سے سالانہ گیارہ لاکھ ٹن حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن خام مال کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ سال پیداواری ایک اعشاریہ چار فیصد تک گر گئی تھی ۔
اب حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت ستمبر تک اوسطً پیداوار چالیس فیصد ہوچکی ہے ، جبکہ رواں مہینے میں پچاس فیصد پیداواری ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونے والے بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور وہ مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔