پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نصرت فتح علی خان سے کس نے پیر پکڑ کر معافی مانگی؟ اجے دیوگن نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے حالیہ انٹرویو میں لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان سے متعلق واقعہ بیان کردیا۔

اداکار اجے دیوگن نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان سے بھارتی موسیقار آنند بخشی نے پیر پکڑ کر معافی مانگی تھی۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان میوزک کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے اور وہ آنند بخشی کے ساتھ مل کر میوزک بنانا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے کچھ ملاقاتیں طے کیں لیکن وہ نہ ہوسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نصرت صاحب کو زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے چلنے میں دشواری ہوتی تھی جس پر انہوں نے موسیقار آنند بخشی کو میسج کیا لیکن وہ نہ آئے اس طرح چار پانچ بار ہوا کہ آنند بخشی نہ آئے۔

اجے دیوگن کے مطابق آنند بخشی باندرا میں فلیٹ میں رہتے تھے اور ان کے ہاں لفٹ نہیں تھی تو نصرت صاحب نے کہا کہ چلو وہ نہیں آرہے تو مجھے وہاں لے چلو پھر وہ ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

اداکار نے بتایا کہ آںند بخشی نے کھڑکی سے دیکھا کہ نصرت فتح علی خان کو چار آدمی پکڑے ہوئے ہیں اور وہ بڑی مشکل سے سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر آنند بخشی نے رونا شروع کردیا، نصرت فتح علی خان کے پیر پکڑ کر معافی مانگی اور کہنے لگے کہ میں اپنی انا میں جی رہا تھا کہ ایک آدمی دوسرے ملک سے آیا ہے وہ کیا سمجھتا ہے کہ مجھے اس کے پاس آنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آنند بخشی نے کہا تھا کل سے ہم آپ کے پاس آکر میوزک تیار کریں گے پھر انہوں نے شاندار موسیقی تیار کی تھی اور ان کا گانا میری فلم ’کچے دھاگے‘ میں شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں