اشتہار

پولیس حراست میں کارکن کی موت: ایم کیو ایم کا یومِ سوگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کھوکھرا پار تھانے میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھرمیں یومِ سوگ کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یوم سوگِ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

فراز عالم نامی نوجوان کو چند روز قبل کھوکھرا پار تھانے کے عملے نے علاقے کی مسجد سے حراست میں لیا تھا دو روز قبل اسے عدلت میں پیش کرکے مزید دودن کا ریمانڈ طلب کیا گیا جسے منظورکرلیاگیا۔

- Advertisement -

مقتول کے ماموں نے میڈیا کوبتایا گیا مقتول پر بدترین تشدد کیا جارہا تھا اس نے عدالت میں اپنے زخموں کے نشان جج کو دکھائے پھربھی عدالت نے مزید دوروز کا ریمانڈ دے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والوں نے مقدمہ ختم کرنے کے لئے دس لاکھ روپے رشوت طلب کی لیکن ہماری اتنی استطاعت نہیں تھی، پھرپیشی کے موقع پرریمانڈ نہ لینے کے لئے 10 ہزار روپے مانگے۔

ایم کیو ایم کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرکےپولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے ثبوت میڈیا کو دکھائے۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق یومِ سوگ کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی اور دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

ایم کیوایم کی اپیل کے بعد کراچی اور اندرونِ سندھ کے شہروں میں کاروبار بند ہونا شروع ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں